جمعہ , 19 اپریل 2024

فرانس نے مظاہروں پر قابو پانے کیلیے طاقت کا سہارا لیا: یورپی کونسل

پیرس: یورپی یونین کے انسانی حقوق کمشنر نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال پر تنقید کی۔یہ بات یورپی یونین کے انسانی حقوق کمشنر دونجا میجاتویچ نے جمعہ کے روز فرانس میں پرامن مظاہرے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میجاتویچ نے کہا کہ "مظاہرے کے دوران کچھ مظاہرین کی طرف سے تشدد اور نامناسب رویے کا استعمال فرانسیسی حکومت اور سرکاری اینجنٹوں کی جانب سے طاقت کے استعمال کو جواز نہیں بنا سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …