جمعرات , 8 جون 2023

بے لگام مہنگائی، ایف بی آر ملازمین نے وزیراعظم سے کرپشن کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: بے لگام مہنگائی اور کم تنخواہوں سے گزارا مشکل ہونے لگا، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کرپشن کی اجازت مانگ لی۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، نیب، ایف آئی اے اور پی ایم آفس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہیں، وزیراعظم ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کرنے کی منظوری دیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور اخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے جمع پونجی تو درکنار لاکھوں روپے کا قرض چڑھ رہا ہے، شدید مہنگائی اور حکومتی عدم داد رسی کے باعث غیر قانونی ذرائع سے پیسہ کمانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکی ارب پتی نے 2500 طالبعلموں میں 25 لاکھ ڈالر تقسیم کردیئے

بوسٹن: امریکی ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے میساچیوسیٹس یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں …