جمعرات , 8 جون 2023

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

لاہور :پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم شاداب خان کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کو راشد خان لیڈ کریں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ 27 مارچ کو ہو گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

صلالہ: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے …