منگل , 6 جون 2023

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو/ رمضان میں ملاقات پر اتفاق

تہران:ایران اور سعودی وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموار کرنے کے لیے رمضان میں مشترکہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس

ماسکو: روس کے صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ کو انسانی حقوق …