منگل , 6 جون 2023

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلمانوں کا شدید احتجاج

کوپن ہیگن:رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر ڈنمارک کے ایک انتہا پسند گروپ کے حامیوں نے کوپن ہیگن میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے ایک نسخے کو آگ لگا دی۔

رمضان المبارک کے دوسرے دن ڈنمارک میں "پیٹریئٹس لائیو” نامی بنیاد پرست گروہ کے حامیوں نے کوپن ہیگن میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے ایک نسخے کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق، جمعہ کے روز یہ انتہاپسندانہ اقدام کیا گیا۔ ’پیٹریوس لائیو‘ گروپ نے قرآن کی بے حرمتی کے مناظر کو اپنے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا۔

ترک پارلیمانی اسپیکر اور دیگر اعلی حکام نے حال ہی میں ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے

شان توپ نے ٹوئیٹر پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سویڈن میں ایک انتہا پسند گروپ کے ایک رہنما کی طرف سے اسی طرح کی کارروائی مسلمانوں کے غصے کا باعث بنی تھی اور دنیا کے کونے کونے میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چودھری رابطے میں ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے …