بدھ , 24 اپریل 2024

طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ہونے والے مظاہروں پر بھی پابندی لگادی

کابل:طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف ہونے والوں مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی ہے رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی انصاف پسند خواتین کی تحریک نے اتوار کو کابل میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا لیکن طالبان کے اہلکاروں نے مظاہرہ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ اس بات کی تصدیق احتجاج میں شامل خواتین نے کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، طالبان انتظامیہ کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والی خواتین کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈرانے دھمکانے کے علاوہ ان کی توہین بھی کی۔اس کے علاوہ طالبان انتظامیہ کے اہلکاروں نے خواتین پر اسلحہ تان کر انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز افغانستان میں نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا تھا اور اس موقع پر متعدد بین الاقوامی اداروں اور افغان اور غیرافغان شخصیات نے طالبان انتظامیہ سے افغانستان کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں طالبات کی تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …