بدھ , 31 مئی 2023

برطانیہ کے ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں: حماس

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔ ایران پریس نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی تشکیل سے لیکر اب تک، حتی کہ اس سے قبل کے دور میں لندن نے ہر جگہ اور ہر عالمی پلیٹ فارم پر غاصب صیہونیوں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے نیتن یاہو کا خیرمقدم، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ لندن فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں تل ابیب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

حماس سمیت فلسطین کے دیگر استقامتی گروہوں نے بھی لندن میں نیتن یاہو کے پرتپاک استقبال کی مذمت کرتے ہوئے، صیہونی وزیراعظم کو غرب اردن اور غزہ کے عوام کے خلاف، جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ لندن میں فلسطین حامی سیکڑوں برطانوی شہریوں نے اس ملک کے وزیراعظم کے دفتر کے سامنے اکٹھا ہوکر صیہونی پالیسیوں اور لندن کی جانب سے ان گھناؤنے اقدامات کی حمایت کے خلاف مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے لندن کی جانب سے تل ابیب کی حمایت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران جلد ہائپرسونک میزائل لانچ کرے گا

تہران:ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ سپرسونک میزائل اینٹی میزائل سسٹم کی پہنچ سے …