جمعرات , 8 جون 2023

پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: پیمرا نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق پیمرا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اور عوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے اور پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

تحریک انصاف کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوا، اعتزاز احسن

لاہور:سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک …