منگل , 6 جون 2023

لاہوربارنےحسان نیازی کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال کی کال دیدی

لاہور:پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری پر لاہوربار کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی کال دیدی۔وکلاءکی جزوی ہڑتال سےکیسزکوبغیرکاروائی ملتوی کیاجانےلگالاہوربارنےحسان نیازی کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال کی کال دی۔

لاہورباروکلاء کا کہنا ہےکہ حسان نیازی کی غیرقانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔لاہوربارکی قیادت نےمتفقہ طورپرہڑتال کی کال دےرکھی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزقبل کوئٹہ پولیس نےرہنما تحریک انصاف حسان نیازی کو تھری ایم پی اوکےتحت گرفتارکیا۔پولیس حکام کےمطابق حسان نیازی کوجیل سےصدرتھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹی ٹی پی مذاکرات کے لیے پہلے ہتھیار ڈالے، پاکستانی حکام

اسلام آباد: پاکستان نے عبوری افغان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان …