جمعہ , 19 اپریل 2024

الیکشن کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے۔۔ اب ان لوگوں نےعدالتی اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈ لی ہے۔ ملکی مسائل کا حل الیکشن ہے۔

لائرزونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے، بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے، آپ کےنعرے ”یہ جو کالا کوٹ ہے، میاں تیرا ووٹ ہے“ آج بھی یاد ہے، پنجاب میں وکلاء کی تنظیم سازی پر رانا ثناء اللہ کے کردار کو سراہتی ہوں، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دیا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، وکلاء کے ہاتھ مضبوط کریں گے تاکہ ہمارے ہاتھ بھی مضبوط ہوں، وکلا میرے اور پارٹی کے مدد گار ہو سکتے ہیں، پاکستان اور پارٹی کوآج پہلے سے زیادہ وکلاء کی ضرورت ہے، ملک میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر نہیں ہیں، ہم الیکٹ ہو کر آتےہیں سلیکٹ ہو کر نہیں آتے، کل شیخ رشید کے منہ سے نکل گیا اکتوبر میں چیف جسٹس چلے جائیں گے، ان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے۔ اب ان لوگوں نےعدالتی اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈ لی ہے، ان کی پوری سیاست بیساکھیوں اور سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے خود انٹرویو میں کہا یہ خطرناک آدمی ہے، اب یہ لوگ عدلیہ پر تکیہ کیے بیٹھےہیں، ایک شخص نے ملکی قانون کو اپنے پیروں تلے روندا، ایک شخص کبھی پلاسٹر، کبھی بیماریوں کا بہانہ بناتا ہے، عمران خان کبھی جان کو خطرے کا بہانہ بنایا، لاہورہائیکورٹ اور اسلام آباد میں جتھے لے کرعدالتوں پر حملہ آور ہوا، کیا کسی کو بھی پاکستان میں ایسی سہولتیں حاصل ہوئی ہیں؟ نوازشریف کے مقابلے میں تو اسے ابھی تک کسی نے انگلی بھی نہیں لگائی، نوازشریف کے خلاف فیصلے سے انصاف اور عدل کا سر جھک گیا، ایک اقامےکی بنیاد پر نوازشریف کو نکال دیاگیا، مجھے پہلی بار پتاچلا بیگمات کے کہنے پر بھی فیصلے ہوتے ہیں۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ٹھیک کہا ذاتی عناد، بیگمات اور بچوں کے کہنے پر فیصلے ہو رہے تھے، عمران جانتا ہے توشہ خانہ سچا ہے اسی لیےعدالت نہیں جاتا۔ فارن فنڈنگ کیس سچا نہ ہوتا یہ کیس پر 7 سال سے سانپ بن کر نہ بیٹھا رہتا۔ کون ہے جو لاڈلے کو آج بھی تحفظ فراہم کر رہا ہے؟ آپ کا دامن داغدار نہیں ہے تو جائیں جا کر جواب دیں۔

اپنی بات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں لیکن ہر 5 سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، ہم الیکشن لڑیں گے، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، سرٹیفائیڈ آئین توڑنے والے کو سزا کیوں نہیں دی؟ آپ آئین توڑتے رہیں اور ریاست تماشہ دیکھتی رہے گی؟ ۔ریاست کو پوری طاقت کے ساتھ اسے روکنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 25 لوگوں کو عمران خان کی جھولی میں ڈالنے کے لیے آئین کو ’ری رائیٹ‘ کر دیا۔ یہ بات واضح ہے کہ عمران خان کی سہولت کاری کی گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے ایک متنازع نوٹ پر از خود نوٹس لیا گیا۔ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے متفقہ یہ فیصلہ دیا ہے کہا کہ عمران خان نے کھلے عام آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مگر اس کے بعد عدالت نے انہیں آرام سے گھر جانے دیا۔ سپریم کورٹ نے یہ کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے اور پھر جانے بھی دیا۔ الیکشن آگے جانے کی وجہ وہ فیصلہ ہے جو ’ری رائیٹ‘ ہوا ہے۔ وہ شخص جب چاہے اسمبلی توڑ دے، جب چاہے انارکی پھیلا دے اور ریاست چپ کر تماشا دیکھتی رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب کے انتخابات ملتوی ہوئے تو پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے پنجابی میں تحریک انصاف پر ایک تنقیدی ٹویٹ کیا جس کے الفاظ یہاں دہرائے نہیں جا سکتے۔ جب کرپٹ ججز کو تحفظ دیا جاتا ہے تو پھر توہین عدالت ہوتی ہے۔ اگر کوئی جج بِکا ہوا ہے تو پھر مزید کیا ثبوت چاہیں۔ جب آڈیو میں فواد چوہدری کہتے ہیں ٹرک کھڑا ہے اور یاسمین راشد کہتی ہیں سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے پنجاب کے کچھ ججز کے نام لیے بغیر کچھ الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ اس کو بنچ فکسنگ اور میچ فکسنگ نہیں تو اور کیا کہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …