جمعرات , 8 جون 2023

تحریک انصاف نے انتخابات کی حتمی تاریخ آنے تک پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم روک دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کی حتمی تاریخ آنے تک ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل روکنے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آئے گی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا، فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژن کوآرڈینیٹرز کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا، شارٹ لسٹ ہوئے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ابھی اعلان نہ کرنے کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات سے بچنا ہے، اعلان کی صورت میں امیدواروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بھی شروع ہو سکتی ہیں، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …