جمعرات , 25 اپریل 2024

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1957 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 205600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 176268 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔واضح رہے گزشتہ روز (پیر کو) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد قیمت 1950 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 944 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی جس سے صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175411 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …