جمعہ , 19 اپریل 2024

ہندوستان کی جانب سے ایران سعودی معاہدے کا خیر مقدم

نئی دہلی:ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر نے کل شام ایڈمرل شمخانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور سعودی عرب معاہدے کی مبارکباد دی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کل شام کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل شمخانی سے گفتگو میں ایران اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات دوبارہ بحال ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقائی تعاون کی جامع ترقی کیلئے بھارت کی جانب سے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایڈمرل شمخانی کے ساتھ بات چیت میں دوول نے ایران اور سعودی عرب کو علاقائی ترقی میں دو اہم اور بااثر ممالک قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو خطے میں استحکام اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے فیصلہ کن قدم قرار دیا۔

گفتگو میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اہم امور، پابندیوں کے خاتمے کیلئے مذاکرات، چابہار بندرگاہ کی ترقی میں تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کیسے دور کیا جائے اور اس میں ہندوستان کی شمولیت کو کیسے ممکن بنایا جائے اور نارتھ ساؤتھ کوریڈور جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے اختتام پر ایڈمرل شمخانی کی جانب سے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو دو طرفہ اور علاقائی تعاون کے عمل پر مزید تبادلہ خیال اور عملدرآمد کرنے کیلئے ایران کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …