منگل , 23 اپریل 2024

ایران – بحرین تعلقات میں اہم پیشرفت، بحرینی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا

بعض بحرینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایران اور بحرین کے درمیان تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں بحرین کا ایک وفد ایران کا دورہ کرنے والا ہے۔

بعض بحرینی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حال ہی میں ایران کے ایک وفد نے بحرین کا سفر کرکے منامہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

بحرینی ذرائع نے اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس سفر کے بعد ایرانی اور بحرینی حکام کے درمیان باہمی مذاکرات اور دورے شروع ہوں گے۔

اس سے قبل اسپوتنک نے بحرینی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ ایرانی صدر کے ممکنہ دورہ سعودی عرب کے بعد منامہ اور تہران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے اور حال ہی میں ایران کے ایک وفد نے منامہ کا دورہ کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …