جمعہ , 19 اپریل 2024

روس کا اینٹی شپ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

ماسکو:روس نے ایک آبدوز سے ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل داغ کر بحیرۂ جاپان میں موجود فرضی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسکے دو جنگی بحری جہازوں نے 100 کلومیٹر دور ایک فرضی دشمن کی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کرنے کی مشق انجام دی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق دو ہائپر سونک انٹی شپ موسکیت نامی میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کے تجربات ایسے وقت میں کئے ہیں جب ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ ایک ہفتہ پہلے اس کے اسٹریٹیجک اور جنگی طیاروں نے منصوبے کے مطابق سات گھنٹے تک بحیرۂ جاپان کے اوپر پرواز انجام دی ہیں۔

یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی روس نے اپنی ایک آبدوز سے بحیرۂ جاپان میں ایک کلیبر نامی کروز میزائل داغا تھا جس نے 1000 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔ روس نے کلیبر میزائل کو یوکرین میں بہت سے اہداف کے خلاف استعمال کرکے انہیں تباہ بود کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …