جمعہ , 19 اپریل 2024

عدالتی ترامیم کو ملتوی کرنے کا فیصلہ عارضی ہے،ایتمار بن گویر

یروشلم:نیتن یاہو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اب سے ایک ماہ کے اندر ترامیم منظور کر لی جائیں گی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر نے عدالتی اصلاحات کے متنازع بل پر قانون سازی کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے بل کو ایک ماہ کیلئے مُؤَخَّرکرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالتی قانون میں ترامیم کو ملتوی کرنے کا فیصلہ عارضی ہے ، اس پر ہر صورت عمل درآمدکیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جو لو گ بھی عدالتی اصلاحات کے مخالف ہیں وہ اسرائیل کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اب سے ایک ماہ کے اندر ترامیم منظور کر لی جائیں گی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …