بدھ , 7 جون 2023

یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

لندن:یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔وزیرتجارت نویدقمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج ہونے کے بعد پاکستانی تاجروں کو یورپی قوانین کی اضافی نگرانی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

نویدقمر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے تحت اب یورپ کےلیگل اور اکنامک آپریٹرز پاکستانیوں کی اضافی چھان بین نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ 14 نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تحریک انصاف کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوا، اعتزاز احسن

لاہور:سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک …