بدھ , 7 جون 2023

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گرین بس سروس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو کوئٹہ میں تین ماہ میں بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گرین بس سروس کوئٹہ کے شہریوں کو باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ کی توسیع اور تعمیر مئی تک مکمل کی جائے گی، سریاب روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …