جمعرات , 25 اپریل 2024

روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین تنازعہ کو ’24 گھنٹوں کے اندر’ ختم کر سکتے ہیں۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کا طریقہ بیان نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ امن مذاکرات کی صدارت کرتے ہوئے ایسا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر 2024 کے صدارتی انتخابات کے اختتام تک جنگ ختم نہیں ہوتی ہے اور اگر وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک دن کے اندر امن سمجھوتہ کر لیں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، یوکرین کے زیلینسکی اور ان کے خود کے درمیان بات چیت آسان ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …