بدھ , 7 جون 2023

اللہ کے بعد سپریم کورٹ آخری سہارا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ان کا آخری سہارا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فرض ہے ان کو الیکشن میں لائے، آئی ایم ایف اور نہ ہی دوست ممالک دیکھ رہے ہیں، جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی ان کو کچھ نہیں ملنے جارہا۔

شیخ رشید نے کہا مسلم لیگ کی حکومت ڈالر 200 روپے کرنے آئی تھی لیکن ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …