جمعہ , 19 اپریل 2024

حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹر حارث رؤف کو کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث رؤف کو اعزازی رینک لگائے۔

حارث رؤف اب تک 57 ٹی 20 ، 18 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں ٹی 20 میچز میں حاصل کی ہیں جن کی تعداد 72 ہے۔ حارث رؤف ون ڈے میچز میں 18 وکٹیں لے چکے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …