بدھ , 7 جون 2023

کیا چاند پر بھی فورجی موبائل سروس چلے گی؟

نیو یارک :موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے چاند پر فور جی نیٹ ورک پہنچانے کی تیاریاں شروع کردیں، جس کا مقصد قمری نظام میں نئی دریافتوں کا عمل تیز کرنا ہے۔امریکی ٹی وی ’سی این بی سی‘ کے مطابق فن لینڈ کی کمپنی کے پرنسپل انجینئر لوئس میسٹرو روئز ڈی ٹیمینو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں نوکیا کا اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے فور جی نیٹ ورک چاند تک بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاند پر بھیجا جانے والا نیٹ ورک انٹینوں سے لیس ایک بیس اسٹیشن ہوگا جسے ایک امریکی کمپنی نے بنایا ہے، یہ شمسی توانائی سے چلے گا۔نوکیا کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجی جانے والی ٹیکنالوجی کا مقصد خلاء میں صورتحال کا جائزہ لینا ہے، جس سے خلاء بازوں کو خلاء میں موجود دیگر خلاء بازوں سے رابطہ قائم کرنے میں مدد بھی ملے گی اور انہیں انٹرنیٹ کی رفتار بھی تیز ملے گی۔ٹیکنالوجی پر مہارت رکھنے والے تجزیہ نگار انشل سیگ نے ’سی این بی سی‘ کو بتایا کہ ’اگر نوکیا کا بنایا گیا سامان تیار ہے اور اسے چیک کرلیا گیا ہے تو قوی امکان ہے کہ چاند پر فور جی نیٹ ورک 2023ء میں ہی لانچ کردیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

اگلے 20 سال میں رات میں بھی ستارے دکھائی نہیں دیں گے!برطانوی سائنسدان

لندن: سائنسدانوں ںے خبردار کیا ہے کہ بالخصوص شہروں میں رہنے والی آبادی اگلے دوعشروں …