جمعرات , 25 اپریل 2024

ماہ مبارک رمضان میں حرم امام حسین ع کے زیر انتظام عراق میں 124 مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد

بغداد:حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ قرآن کا ادارہ دار القرآن کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صحن حسینی کے علاوہ 124 مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے

رئيس دار القرآن الكريم کے مسول جناب شيخ خير الدين الهادي نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قرآن کی بہار کی ابتدا ہوتی ہے اس لئے اس مقدس مہینے میں دار القرآن نے قرآن کی مختلف تقریبات،قرآنی سرگرمیوں اور مقابلوں کا سلسلہ مختلف صوبوں میں شروع کر دیا ھے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقدس مہینہ میں قرآن سے متمسک ھو سکے

انہوں نے مزید کہا، کہ ہم نے عراق کی مختلف صوبوں میں (22) سے زیادہ قرآنی محافل کو تشکیل دی ہے اس کے علاوہ حرم امام حسین کے اندر مختلف ہالوں خواتین کے لیے ختم قرآنی کا اہتمام کیا گیا ہے،جبکہ عراق کے مختلف صوبوں میں (124) سے زائد مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان نورانی محافل میں قاریان قرآن اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور ان بابرکت محافل کے انعقاد کا مقصد ان تمام علاقوں میں قرآن کریم کی خوشبو اور نور کو پھیلانا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …