ہفتہ , 3 جون 2023

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا دورہ تل ابیب

یروشلم: صیہونی وزیر خارجہ "ایلی کوھن” نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبر دی کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ "جیحون بایراموف” نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا۔ تل ابیب کے باکو کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کے سلسلے میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ سرزمین کا دورہ کیا اور اپنے صیہونی ہم منصب سے ملاقات کی۔ آذربائیجان کے میڈیا نے  اپنے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوھن نے ٹویٹر پر اپنے آذری ہم منصب سے ملاقات کی تصاویر جاری کیں اور اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایلی کوھن نے آذری عہدیدار کے مقبوضہ سرزمین کے اس دورہ کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک وزارت خارجہ میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کی میزبانی کر رہا ہوں۔

صیہونی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ممالک کے تیس سالہ تعلقات میں پہلی بار آذربائیجان کے سفیر اسرائیل میں داخل ہوئے ہیں اور اپنے مستقل سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ سرزمین میں جیحون بایراموف کے دورے کی تفصیلات بیان کیں۔ ان رپورٹس کے مطابق، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ ہے، جس میں وہ صیہونی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وضاحت

اسلام آباد: حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے کے تاثر …