جمعہ , 19 اپریل 2024

کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

لاہور: کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …