ہفتہ , 3 جون 2023

شیخ خالد بن محمد زاید ابوظبی کے ولی عہد مقرر

ابوظہبی:ماراتی صدرشیخ محمد بن زاید نے نئی تعیناتیوں کا فرمان جاری کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد زایدکو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقررکیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدرکی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔اس کےعلاوہ اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ تہنون بن زاید اورشیخ ہزاع بن زاید کوابوظبی کا نائب حکمران نامزد کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

حزب اللہ کی فوجی مشقوں سے اسرائیل میں کھلبلی؛ سلامتی کونسل میں درخواست دائر

بیروت:قابض اسرائیلی سفیر نے فلسطین کی سرحد پر حزب‌ الله لبنان کی حالیہ مشقوں کو …