ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی سطح پرتعلقات بڑھانے کے عزم میں بیرونی دباؤ رکاوٹ نہیں بنیں گے،تائیوان صدر

تائپے:تائیوان کی صدر چین کی تنبیہ کے باوجود نیویارک پہنچ گئیں۔صدرسائی انگ ہفتے تک نیویارک میں رہیں گی اورلاس اینجلس بھی جائیں گی۔

انہوں نےائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاعالمی سطح پرتعلقات بڑھانے کے عزم میں بیرونی دباؤ رکاوٹ نہیں بنے گا۔توقع ہےوہ کیلیفورنیا میں اسپیکرایوان نمائندگان میک کارتھی سےملیں گی۔جس کی سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوئی۔چین نے کہا ہےسائی انگ اورمیک کارتھی ملاقات ایک اوراشتعال انگیزی ہوگی۔جو ون چائنا اصول کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …