ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلپائن : کشتی میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

منیلا : فلپائن کے جزیرے میں موجود ایک کشتی میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب رات گئے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں 250 مسافر سوار تھے، آتشزدگی کے نتیجے میں کشتی میں سوار 12 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 8 افراد لاپتا ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جو حادثے کے وقت اپنے والدین سے جدا ہوگئے تھے ، حادثے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ میں 230 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔

اس حوالے سے گورنر کا کہنا ہےکہ ایم وی لیڈی میری جوئے نامی کشتی سے زیادہ تر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اہلکار احتیاطی تدابیر کے تحت مزید سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …