جمعرات , 25 اپریل 2024

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں نیب کے 16 مارچ اور 17 فروری کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں چئیرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹسز غیر قانونی قرار دئیے جائیں، کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹ گیشن میں تبدیلی کے عمل سے روکا جائے۔

وکیل نے عمران خان کی جانب سے استدعا کی کہ کال اَپ نوٹسز کی بنیاد پر کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …