جمعرات , 25 اپریل 2024

شہباز شریف، فضل الرحمان کا آئینی بالادستی میں دباؤقبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ آئینی ،پارلیمانی بالادستی میں کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دورنوں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جبکہ اس دوران امیر جے یو آئی (ف ) نے وزیراعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی حالیہ قانون سازی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ آئینی، پارلیمانی بالادستی میں کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …