بدھ , 7 جون 2023

پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور :لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں ہوئی، جنہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …