اسلام آباد :سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے، زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہیں، غیر ملکی قرضہ درحقیقت کم ہوا ہے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں قائد ایوان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 5 ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 10 ارب ڈالر ہیں، جسے اگلے سال جون تک 13 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے کبھی کسی عالمی ذمہ داری سے انحراف نہیں کیا، بروقت ادائیگیاں کررہے ہیں، ہمارا غیرملکی قرضہ درحقیقت کم ہوا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے سے متعلق اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔