بدھ , 7 جون 2023

چیئرمین نیب کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے برابر کر دیئے گئے۔وزارتِ قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے قواعد و ضوابط سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔

وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو قومی احتساب بیورو کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …