بدھ , 7 جون 2023

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 31 پوائنٹس گر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان رہا، مسلسل دوسرے روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ رجحان برقرار نہ رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 89 لاکھ 6 ہزار 963 شیئرز اور 3 ارب 46 کروڑ 49 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی آمدن بڑھانے کے …