بدھ , 7 جون 2023

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ الیکشن کیلئے کسی نے کہا سکیورٹی نہیں دے سکتے، کسی نے کہا فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے کہا آر او نہیں دے سکتے، جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے، عدالتی اصلاحات بل ابھی دیکھا نہیں، کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا فیصلہ کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …