ہفتہ , 20 اپریل 2024

عدالتی اصلاحات سے بھگوڑے نواز شریف کو ریلیف فراہم کیا گیا: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کارکنوں کی رہائی سمیت تمام مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، میاں محمود الرشید نے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امپورٹڈ چوروں کا ٹولہ مینار پاکستان کے جلسے کے بعد خوفزدہ ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے، ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے باز نہیں آ رہی، پنجاب پولیس مسلسل بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، عدالتی اصلاحات کر کے بھگوڑے نواز شریف ٹولے کو ریلیف فراہم کیا گیا، پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …