جمعہ , 19 اپریل 2024

حرم امام حسینؑ کی جانب سے 10000مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

بغداد:حرم امام حسین ؑ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کربلاء میں 10000مستحق اور نادار فیملیز کو راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

شعبة تبليغ وتعليم ديني کے مسول جناب شيخ فاهم الابراهيمي نے کہا کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ، ومتولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر

رمضان المبارک کے دوران 10000غریب گھرانوں اور شہداء کی فیملیز میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا جن میں آٹا، چاول، دودھ، چائے اور دیگر ایسی اشیا کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ریے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبة تبليغ وتعليم ديني نے رمضان کے بابرکت مہینے میں یتیموں، غریبوں، ناداروں اور محدود آمدنی والے لوگوں کی ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ کھانے پینے کی سامان، خشک مواد عراق کے مختلف صوبوں میں جاری رکھا ہوا ہے۔

حرم حسینی میں شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے شعبہ میں میڈیا سیل کے عہدیدار عماد الجاشمی نے بتایا کہ یوں تو حرم امام حسین سال بر شہدا کی فیملی کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے لیکن رمضان المبارک کی اس بابرکت مہینہ میں خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے نہ صرف کربلا میں بالکہ پورے عراق میں رضاکاروں کے ساتھ رابطہ کر کے انہی کے زریعے تقسیم کی جاتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …