بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ امریکی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی مین ہیٹن گرینڈ جیوری نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران پورن فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقم ادا کرنے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی۔

سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے فیصلہ جیوری کی ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔ فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر آفس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرفتاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کسی بھی امریکی صدر یا سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سابق صدر نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا مقصد انہیں آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے محروم کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …