بدھ , 7 جون 2023

عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس بلا لیا

لاہور:عمران خان نے پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس بلالیا،کورکمیٹی کا اجلاس آج رات 9 بجے زمان پارک میں ہوگا۔اجلاس میں پارٹی کی تمام مرکزی قیادت شریک ہوگی،کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پراہم فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں عدلیہ کی آزادی سے متعلق تحریک پر غور ہوگا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں پنجاب اور کےپی کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …