جمعہ , 19 اپریل 2024

جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور:جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نومنتخب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، جہاں جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان سےعہدے کا حلف لیا۔حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان اور نگران صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …