منگل , 23 اپریل 2024

شمالی کوریا کا روس کی مدد کے لیے اپنی فوج بھیجنے پر غور

پیانگ ینگ: شمالی کوریا کی جانب سے یوکرین جنگ میں روسی افواج کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجنے پر غور، 8 لاکھ سے زائد رضاکاروں نے جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے پانچ لاکھ فوجی یوکرین جنگ میں روسی افواج کی مدد کرنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ رضاکاروں کی بھرتی کے اعلان کے بعد آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے جنگ میں روسی فوج کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

روسی صحافی نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے وار ویٹرن آرگنائیزیشن کے سربراہ نے انہیں بتایا کہ شمالی کوریا کے پچاس ہزار اسپیشل فورس کے جوان یوکرین جنگ میں روس کی مدد کیلئے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …