ہفتہ , 3 جون 2023

شام میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کا فوجی مشیر شہید

تہران:سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی ایران کے تعلقات عامہ نے دمشق شام میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے میں ایک نظامی مشیر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلان میں آیا ہے کہ آج علی الصبح دمشق شام کے مضافاتی علاقوں میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے فوجی مشیر میلاد حیدری شہید ہو گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں صہیونی حکومت کے جرائم اور مسلسل جارحیت کے جواب میں عالمی سطح پر بااثر اداروں کی خاموشی، بے عملی اور اقوام متحدہ کا رکن اور ایک آزاد ملک کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یقیناً غاصب اور مجرم صہیونی حکومت کو اس جرم کا جواب مل جائے گا۔

اس اطلاع میں، اس مؤمن، مخلص، بے لوث اور پاکیزہ افسر کی شہادت پر ان کے لواحقین اور مجاہد ساتھیوں کو تعزیت اور تبریک پیش کی ہے اس عظیم شہید کی تجہیز و تکفین اور تدفین کے تعلق سے ملت ایران تک اطلاع رسانی کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وضاحت

اسلام آباد: حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے کے تاثر …