جمعہ , 19 اپریل 2024

فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ایرانی مسلح افواج

تہران:ایرانی مسلح فوج نے یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایرانی مسلح افواج نے جمعہ کو 44 ویں یوم اسلامی جمہوری کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم جمہوری اسلامی کو ریفرنڈم نے اسلامی نظام کا مستقبل محفوظ کر دیا، اس ریفرنڈم نے دنیا کے سامنے اسلامی جمہوریت کا رول ماڈل پیش کیا۔

یاد رہے کہ ایران بھر میں 30-31 مارچ 1979ء کو ایک تاریخی دو روزہ ریفرنڈم کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں 98.2 فیصد سے زیادہ ایرانیوں نے ملک میں اسلامی جمہوری نظام کے قیام کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …