منگل , 23 اپریل 2024

امریکہ ایران کو تاوان ادا کرے، ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا تاریخی فیصلہ

واشنگٹن:بین الاقوامی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کو تاوان ادا کرے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی عدالت کے نائب سربراہ کریل گیؤرگیان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی اثاثون کو منجمد کئے جانے کا اقدام غیر قانونی رہا ہے بنابریں امریکہ کو چاہئے کہ ایران کو اپنے اقدام کا تاوان ادا کرے۔

انھوں نے تاکید کی کہ امریکہ نے ایرانی اثاثوں کو منجمد کئے جانے کا اقدام عمل میں لا کر ایران کے ساتھ اقتصادی روابط اور سن انیس و پچپن کے قونصلر حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے بین الاقوامی فرائض پر عمل نہ کرنے کی بنا پر امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاوان کی رقم کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی قوم کے حقوق کا مطالبہ کرنا ایران کی حکومت کا اہم ترین فریضہ ہے جس کو نبھانے کے لئے وہ ہر طرح کے منطقی طریقوں پر عمل کرتی رہے گی تاکہ ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …