جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے 12 ہزار سے زیاد گھر تباہ کر دئیے

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی سرزمین کی تحقیقات کے مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے اب تک فلسطینیوں کے 12 ہزار اور 350 گھروں کو تباہ و برباد کیا ہے۔آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سرزمین کی تحقیقات کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی غاصب ریاست نے فلسطینیوں کے 12 ہزار 350 گھروں کو مقبوضہ فلسطین میں تباہ و برباد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے اندر موجود مختلف عرب رہائشی گاؤں بھی بارہا مرتبہ ملیا میٹ کئے گئے جن میں سے العراقیب کا گاؤں 214 مرتبہ ملیا میٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے 1967ء سے اب تک فلسطینیوں کے 2 ملین سے زیادہ زیتون کےدرختوں کو کاٹ ڈالا ہے۔

یار رہے کہ فلسطینی ہر سال 30 مارچ کا دن روز زمین کے نام سے مناتے ہیں، اس دن صیہونی غاصب ریاست نے فلسطینیوں کی ہزاروں ہیکٹر سرزمین پر قبضہ کر لیا تھا۔

یورپی یونین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے سال 2022 میں فلسطینیوں کے 953 گھروں کو مغربی کنارے میں گرایا ہے۔

صیہونی غاصب ریاست بیت المقدس کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے مسلمان اور عیسائی شہریوں کے مکانوں پر قبضہ کرکے انہیں گرا رہی ہے تاکہ اسلامی ثقافتی روثہ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …