ہفتہ , 20 اپریل 2024

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی :آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 75، سیالکوٹ 43،گجرات 32، لاہور22، نارووال 21، منڈی بہاوٗالدین11، جہلم ،مری 6، منگلہ ، حا فظہ آباد، سرگودھا 3، راولپنڈی 2، اٹک ایک ، مالم جبہ 29، بالاکوٹ 17سیدو شریف16، کاکول 14، چترال 7، دیر بالا 9،دروش 7، کالام ، چراٹ ،میر کھانی 5،راولاکوٹ ، کوٹلی 9، مظفر آباد 8، گڑھی دوپٹہ 6،گوپس ، استور2 اور بونجی میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ کو ریکارڈ کیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اور سکرنڈ میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …