منگل , 6 جون 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کا عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عید کی چھٹیوں کے دوران گرفتاری روکنے کی درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا اور حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق زمان پارک آئےمذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی، اگلی صبح ہم نے دیکھا پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو اٹھا لیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکس دئیے کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک ”بیڈ ٹیسٹ“ پیدا ہوا۔وکیل عمران خان نےکہا ہمیں خدشہ ہےعید کی 5 چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے۔چیف جسٹس نےریماکس دئیے کہ مقدمات کی تفصیلات طلب کرسکتا ہوں اور کوئی خالی آرڈرکیسے کروں؟

بعد ازاں عدالت نےعمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیرالتوارکھنے کی استدعا منظورکرلی۔عمران خان کی درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ …