جمعہ , 19 اپریل 2024

 سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم ہوتے ہیں تو عرب اسرائیل تنازع ختم ہوسکتا ہے۔نیتن یاہو

یروشلم: سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم ہوتے ہیں تو عرب اسرائیل تنازع ختم ہوسکتا ہے۔فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرئیل کے شدت پسند وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو نے گذشتہ روز سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویومیں کہا ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کی بحالی کے لیے چین کی حمایت یافتہ حالیہ معاہدے کا

الریاض اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانے کی امید کا اعادہ کیا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ’’میرے خیال میں یہ امن کے لیے ایک اور بڑی کوشش ہوگی‘‘ اوراس یقین کا اظہارکیا کہ اس سے عرب اسرائیل تنازع ختم ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ نہیں کَہ رہا کہ سعودی عرب سے تعلقات کے بعد فلسطین اسرائیل تنازع ختم ہو جائے گا لیکن اس سے اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان تنازع کئی طریقوں سے ختم ہونے میں مددگار ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …