جمعرات , 18 اپریل 2024

عید الفطر؛ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار

اسلام آباد: پاک فوج کے جوان دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار ہوکر عید الفطر کے موقع پر بھی سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہیں۔پاکستانی قوم جہاں ایک جانب عید کی خوشیاں منا رہی ہے، وہیں ارض پاک کی سرحدوں پر تعینات قوم کے بیٹے کھانا، مٹھائی اور ملی نغموں کے ساتھ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔ چونکہ دفاعِ وطن کا جذبہ صرف جان ہتھیلی پر رکھنے کا متقاضی نہیں ہوتا، بلکہ یہ اس میں دلوں کے ارمان بھی قربان کرنا پڑتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فوجی جوان قوم کی خوشیوں کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے۔

وطن عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پُرعزم مشرقی و مغربی سرحدوں پر مامور پاک فوج کے بہادر اور جری جوان عید الفطر کے موقع پر بھی اپنوں سے دُور دفاعِ وطن کے لیے ملک دُشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ پاک فوج کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحراؤں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربان کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں قوم کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے ہم وطنوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد ۔ پرامن ماحول میں یہ تہوار اپنے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہیں۔ ان شہدا کو سلام۔ اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔ آمین۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …