منگل , 6 جون 2023

یمن میں نماز عید کے اجتماع میں خطیب کا قتل

صنعا:نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے صوبے شبوہ میں نماز عید کے خطیب کو قتل کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اصلاح پارٹی کے رکن شیخ عبداللہ البانی کو اس وقت قتل کردیا جب وہ نماز عید کا خطبہ دے کر ممبر سے اتر رہے تھے۔

شیخ عبداللہ البانی اصلاح پارٹی کی رکنیت کے علاوہ صوبہ شبوہ کے شہر بیحان کی صحت عامہ شعبہ کے ڈایریکٹر بھی تھے۔خبر کی تدوین تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
یمن کا صوبہ شبوہ جنوبی عبوری کونسل کے قبضے میں ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

آبنائے تائیوان میں امریکہ اور چین کے بحری جنگی جہازوں کا آمنا سامنا

بیجنگ:آبنائے تائیوان سے امریکہ اور کینیڈا کے بحری بیڑوں کے مشترکہ طور پر عبور کرنے …